تیز رفتاری حادثات کا باعث بنتی ہے:سعید احمد لودھی

ساہیوال:(بےورورپورٹ) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کی زیر نگرانی میں انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر رائے ملازم حسین نے پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیوز کو محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کہا گیاکسی بھی صورت تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ نہ کریں کیونکہ یہ حادثات کا باعث بنتی ہے، کبھی نہ پہنچنے سے دیر سے پہنچنا بہتر ہے، اڈے سے نکلنے سے پہلے اگر گاڑی میں کوئی فنی خرابی ہو تو اس کو بر وقت درست کروایں اور اپنے سفر کومحفوظ بنائیں۔