این اے 132 ضمنی الیکشن، ملک رشید خاں، سردارحسین ڈوگر، شبیر احمد سندھو مدمقابل

کوٹ رادھا کشن:(شیخ طارق سجاد)این اے 132 قصور کا وہ حلقہ ہے جہاں وزیراعظم شہباز شریف 28 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے مدمقابل امیدوار ( حمایت یافتہ تحریک انصاف ) سردار حسین ڈوگر نے ن لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم کے مقابلے میں ایک لاکھ گیارہ ہزارووٹ حاصل کرکے سیاسی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کی تھی ، شہباز شریف نے حلقہ چھوڑ دیا ہے اور یہاں پراب 21اپریل کو ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے ۔

اسی حلقے سے الیکشن 2018 میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے سابق ایم این اے ملک رشیداحمدخاں اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار (حمایت یافتہ تحریک انصاف) سردارحسین ڈوگر اور تحریک لبیک کے نامزہ امیدوار شبیر احمد سندھو مدمقابل ہیں تاہم اصل اور کانٹے دار مقابلہ ملک رشیداحمدخاں اور سردارحسین ڈوگر کے درمیان متوقع ہے۔

افرادی جنگ کے ساتھ ساتھ اعصابی جنگ بھی عروج پرپہنچ چکی ہے، حلقہ کی صورتحال کے پیش نظر اپنے اعصاب پرگرفت رکھنے والاامیدوارہی کامیابی سے ہم کنارہوگا، ن لیگ حلقہ میں اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے اس الیکشن کی ہارجیت میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہاہے، ضمنی الیکشن کی ہارجیت سے ملکی سیاست کی راہیں بھی متعین ہونگی اور مستقبل کا سیاسی منظرنامہ بھی واضع ہونے توقع کی جارہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشیداحمدخاں کی کاوش سے حلقہ میں دوعرب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو گیا،لوگوں سے ڈورٹوڈوررابطے کیے جا رہے ہیں، تاجر برادری نے حمایت کا اعلان کردیا،ووٹروںکے ذاتی مسائل کے حل،کرین پارٹی کے سابق قومی وصوبائی امیدواروں چودھری علی، فقیر حسین بھٹی،اور آزاد امیدوار داو¿د انیس قریشی کی حمایت ،حکومتی پارٹی ہونے اورعلاقہ کی چودھر اہٹ کی حمایت سے بظاہر ن لیگ کی کامیابی تویقینی دکھائی دیتی ہے تاہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اےسردارراشدطفیل کی سردارحسین ڈوگر کی بھرپور مہم ،کپتان کی ٹیم کی ثابت قدمی،ماسوائے چندلوگوں کے باقیوں کا تحریک انصاف کےساتھ کھڑارہنا۔

جنرل الیکشن کی نسبت تحریک انصاف کے امیدوارکو آزادانہ انتخابی مہم چلانے کے مواقعے ، ملک رشیداحمدخاں کے علاقہ سے کرین پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار رائے شبیرحسین سندھو کاالیکشن لڑنااورسب سے بڑھ کریہ کہ نوجوان نسل کاکپتان کےساتھ کھڑارہناایسے عوامل ہیں جون لیگ کےلیے خطرے کی گھنٹی بھی ثابت ہوسکتے ہیںتاہم ن لیگی امیدوار ملک رشیداحمدخاں سابقہ جنرل الیکشن میں چودھر اہٹ کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں اسی لیے ان پراعتمادکرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی طورپر انتخابی مہم چلاتے بھی دیکھائی دیتے ہیں،حالات کے تناظرسے دیکھاجائے تومعلوم ہوتاہے کہ انتخابی دنگل پرکسی بھی امیدوار کی گرفت مضبوط نظرنہیں آتی بہرحال الیکشن میں چندروزباقی ہیں آنےوالاوقت ہی بتائے گاکون کتنے پانی میں ہے۔