قائمقام کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا مختلف سکولوں کا دورہ

ساہیوال:(بےورورپورٹ)قائم مقام کمشنر ساہیوال ڈویژن اکرام الحق کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 3/10L ہڑپہ کا دورہ، نویں جماعت میں نئے داخلوں کا جائزہ لیا اور بچوں میں کتابیں اور یونیفارم بھی تقسیم کیں، سکول میں بچوں کو پڑھائے جانے والے نصاب بارے معلومات بھی لیں،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام اور ڈی او سینکڈری خادم حسین موہل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

قائم مقام کمشنر اکرام الحق نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ حکومت کی پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ بچوں کا سرکاری سکولوں میں داخلہ یقینی بنائیں تاکہ کم وسائل رکھنے والے بچے بھی معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔