سرکاری نرخنامے ہر صورت دکانوں پر آویزاں کیے جائیں:مزمل الیاس

ننکانہ صاحب:(چودھر ی نصر اقبال) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چودھر ی ارشد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر افسران بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے ہمراہ تھے ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے پھلوں اور سبزیوں کی رسد ، طلب ، اور نیلامی پر بریفنگ دی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مزمل الیاس نے پھل و سبزیوں کی کوالٹی سمیت نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے ایام میں طلب اور رسد پر دباو ہوتا ہے ، اب دباو ختم ہو چکا ہے،ضلعی انتظامیہ بہترین فسیلٹیشن سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہے، سرکاری نرخناموں کا ہر صورت ہر ریڑھی اور دکان پر آویزاں ہونا ضروری ہے ، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کریں گے،بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے پھل و سبزیوں کی کوالٹی اور ریٹ لسٹ واضح جگہ آویزاں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔