منڈی کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے:ڈی سی حافظ آباد

حافظ آباد:(محمد نواز)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا اجلاس ہواجس میں شہر بھر کی صفائی ستھرائی، ڈرینج اور بڑے نالوں کی صفائی مہم سمیت وزیر اعلیٰ کے دیگر عوامی، فلاحی اقدامات پر ہونےوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طور پر منڈی کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین، اے سی پنڈی بھٹیاں راشد ا قبال، ضلع کونسل، محکمہ انہار، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سند س ارشاد نے کہا گوجرانوالہ روڈ پر ڈیفنس روڈ کے قریب فلتھ ڈی پو کو فوری طور پر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے اور اس کے علاوہ شہر کے جن علاقوں میں نکاسی آب یا صفائی ستھرائی کے مسائل ہیں انہیں فوری طور پر بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی صفائی ستھرائی کے ناقص صورتحال کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرتے ہوئے منڈی کے صفائی کے نظا م کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور وہاں پر نکاسی آب اور سیوریج سسٹم کو بھی بحال کیا جائے۔