فیصل آباد: پتنگ بازی کیخلاف آگاہی کیمپ

فیصل آباد: (بیورو رپورٹ) موٹر سائیکلز پر حفاظتی تار لگوانے کے سلسلے میں الائیڈ موڑ(پی ایم سی چوک) میںپتنگ بازی کے خلاف آگاہی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

چیف ٹریفک افسر مقصود احمد لون ،ڈی ایس پی سرکل سول لائن محمد نواز کموکا،انچارج ایجوکیشن یونٹ ارم ناز ان کی ٹیم، انچارج ٹریفک سیکٹر سرگودھا روڈ عمران چیمہ،قیس نے شرکت کی ،شہریوں کو سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے موٹر سائیکلز پر مفت سیفٹی وائر لگوائی گئی ۔جس میں مقامی مدرسے کے طلباءاور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔مدرسے کے طلبا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

سی ٹی او نے کہا کہ پتنگ کی دھاتی اور کیمیکل ڈور کے وار سے بچنے کےلئے موٹر سائیکل پر سیفٹی وائر لازمی لگوائیں تاکہ کسی بھی معصوم کی جان کو نقصان نہ ہو۔ شہر بھر میں ٹریفک سٹاف مختلف پوائنٹس پر موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی وائر لگوا کر دے رہے ہیں ۔