ٹی بی قابل علاج مرض،2ماہ میں علامات ختم ہو جاتی ہیں، شوکت علی آزاد

چنیوٹ:( رانا وقا ص احمد کاوش)ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری سعید اسلم جبکہ صدارت اسسٹنٹ کمشنر اشفاق کوہلی نے کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول سے ہوا ۔

تقریب میں سرپرست رضوان الحق چوہان سینئر نائب صدر الطاف حسین ملک نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین جوائنٹ سیکرٹر ی شورش آزاد فنانس سیکرٹر ی رضوان خان چیئرمین ایگزیکٹو باڈی ڈاکٹر انوار مہدی ڈاکٹر ذوالفقار علی مڑل سید نور الحسن شاہ شاہد وقار سلارہ شیخ جہانگیر چنیوٹی ذیشان مغل اللہ دتہ آہیر ناصر تمیمی عابدہ شاہین رانا ارشد علی ودیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر انچارج ٹی بی ڈاٹ پروگرام ڈاکٹر رحمت اللہ چدھڑ نے کہا پاکستان ٹی بی مرض کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور سب سے زیادہ تشویش ناک تعداد ان مریضوں کی ہے جو علاج نامکمل چھوڑ جاتے ہیں اور بعد میں انہی مریضوں پر اخرجات ہزاروں کی بجائے لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں ،جنرل سیکرٹری اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ نے تقریب میں بتایا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے پہلے اس کا علاج ایک سال تک ہوتا تھا اب یہ چھ ماہ تک رہ گیا ہے دو ماہ میں مرض کی علامات ختم ہو جاتی ہیں جبکہ مرض کے خاتمے کے لئے چھ ماہ ادویات کا استعمال لازمی ہے اگر ایک ٹی بی کے مریض کا علاج نہ کرایا جائے تو وہ پچیس صحت مند افراد کو بھی اس مرض میں مبتلا کر دیتا ہے۔