والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں،ڈاکٹر ذیشان

اوکاڑہ: (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے ہم سب کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے بہت جلد پورا پاکستان پولیو فری ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ ورائچ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،عمائدین علاقہ ،صحافیوں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پولیو مہم میں 6لاکھ 52ہزار 255بچو ں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم میں 141فکسڈ ٹی میں ،66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور 2ہزار 564موبائل ٹی میں اس قومی مہم میں اپنے خدمات سر انجام دیں گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف نے ہدایت کی 25مارچ تا 29مارچ تک جاری رہنے والی مہم میں کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے جبکہ میں خود اس مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلوائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے پانچ سال کے عمر بچو ں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلاتے ہوئے مارکر سے ان کی انگلی پر نشان بھی لگائے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف بچوں سے گھل مل گئے اور ان سے گپ شپ بھی لگاتے ہوئے انہیں چاکلیٹس بھی دیں ۔