ڈرامہ سیریل ”اولاد“کے ہرکردار کو بے حدپذیرائی ملی تھی: مرینہ خان

لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکار ہ ، پروڈیوسر و ہدایتکار ہ مرینہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”اولاد“کے ہرکردار کو بے حدپذیرائی ملی تھی ،ڈرامے کی کہانی حقیقت کے قریب ترہونے کی وجہ سے لوگوں کوبہت پسند آئی ۔ ایک انٹرویو میںمرینہ خان نے کہا کہ اس ڈرامے میں ماں باپ کی قربانیوں اور پھر اس کے صلے میںبچوں کے رویے کو دکھایا گیا ، ڈرامے کی کہانی کا مقصدصرف معاشرے کی اصلاح کرنا ہوتا ہے،کیونکہ بعض اوقات آپ جو کررہے ہوتے ہیںآپ سمجھتے ہیںوہ ٹھیک ہے لیکن جب آپ اسی کو کہانی کی صورت میں دیکھتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آ پ غلطی پر ہیں ، اس کی مثال یوںدوںگی کہ جیسے آپ کی اولاد اپنے اور اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کا سوچتے ہیں لیکن اس میں اپنے والدین کی قربانیوں کونظر انداز کر دیتے ہیں کہ انہوںنے آپ کیلئے کیا کیا ، پھر جب آپ تنہا ہوتے ہیں تب آپ کو اپنی مشکلا ت بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔