سیوریج سسٹم تباہ،ڈسکہ شہر ندی نالوں میں تبدیل

ڈسکہ (رانا محمد امین) وزیر اعلیٰ پنجاب صاف ستھرا پنجاب کے برعکس ڈسکہ شہر اور گردونواح کے گلی محلے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

سمبڑیال روڈ ،گلہ تیلیانوالہ والہ ،محلہ راجپوتاں،محلہ شیخاں والہ ،کا پانی اکٹھا ہونے سے جھیل پیش کا منظر پیش کر رہے ہیں سیوریج کاگندہ پانی قبرستان شہیداں کے مین گیٹ کے سامنے کھڑا ہونے سے میتیں لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا اور جنازہ پڑھنے کے لئے آنیوالوں کو گندے پانی سے گزر کر جنازہ گاہ پہنچنا بھی مشکل ہو گیا اور پانی ے قبروں کو بھی نقصان پہنچنے لگادیگر ملحقہ گلیوں میں بھی سیوریج کے گندے پانی نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے سیوریج کے گندے پانی سے راستے مسدود ہو کر رہ گئے۔

پانی کرسچن کمیونٹی کے قبرستان کے سامنے بھی کھڑا ہے۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ملحقہ گلیوں میں میں بھی سیوریج کے گندے پانی نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے دوسری جانب سیوریج کا گندہ پانی اور کوڑے کے ڈھیر بھی انتظامیہ کی نا اہلی کا بتا رہے ہیں۔شہریوںنے وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ خدار ا عیدالفطر سے قبل ان علاقوں سے سیوریج کے پانی کو ختم اور کوڑے کے ڈھیروں کو ہٹایا جائے۔