فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے محفل ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا۔50سے زیادہ معذورمردوخواتین نے شرکت کی۔ فہد یعقوب، عبدالسمیع، بینش رزاق اور عدنان جاوید نے نعت پیش کی۔
مولانا حافظ عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذوری ظاہری نہیں بلکہ سوچ کی ہوتی ہے،احساس برتری اور احساس کمتری دونوں میں ہلاکت ہے۔ جو سمجھتے ہیں کہ پیدائشی معذور افراد ماں باپ کے گناہوں کی سزا ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔ اللہ کے ہر کام میں بہترین حکمت ہوتی ہے۔ اپنے وسائل خلق خدا کی خدمت کے لئے استعمال کریں اور لوگوں کی خیر خواہی کریں۔
محفل میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چودھری محمد سلیم، آرتھوپیڈک سرجن اسامہ جعفر نے بھی شرکت کی،اختتام پر افراد باہم معذوری کوراشن اور آلہ سماعت بھی دیئے گئے اور نقدی عید بھی دی گئی۔
فیصل آباد:کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے تحت محفل ذکرو نعت

















