عوامی مشکلات کے پیش نظر صبح شام پانی فراہم کیا جائے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (چوہدری اشرف سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے محلہ فرید گنج اور سندھی محلے کی آبادیوں کو پانی سپلائی کرنے والا ٹیوب ویل خراب ہونے کا نوٹس لے لیا، ٹیوب ویل کی نئی بورنگ کرنے کی ہدایت، جب تک نیا ٹیوب ویل تعمیر نہیں ہوتا ٹینکرز سے عوام کو پانی فراہم کیا جائے، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صبح شام پانی فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے محکمہ اریگیشن کو ہدایت کی ہے کہ بھل صفائی کے بعد سرکٹ ہا¶س سے چک 134 پل تک راجباہ 9L کے دونوں کناروں کی صفائی کے کام کو بہتر کیا جائے تاکہ وہاں گرین بیلٹ کو دوبارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے بھل صفائی کے دوران گرین بیلٹ خراب کرنے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور ایکسین اریگیشن کو ہدایت کی کہ وہ راجباہ کی بحالی کا مکمل پلان تیار کریں۔اس موقع پر سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتاےا کہ کمشنر شعیب اقبال سید کی مسلسل نگرانی اور کاوشوں سے شہر کی مین فتح شیر روڈ کی تعمیر نو مکمل ہوگئی جس پر لاگت کا تخمینہ24کروڑ40لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ مین سڑک کی لمبائی1.13کلومیٹر ہے جو ہائی سٹریٹ سے اولڈ سول لائن روڈ تک دورویہ تعمیر کی گئی ہے جبکہ مین مارکیٹ روڈ سے گڑوی والا پل تک0.71کلو میٹر سڑک اور مال منڈی چوک سے مین مارکیٹ روڈ تک0.65کلو میٹر سڑک بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان تینوں سڑکوں پر اسفالٹ کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ ڈرین کی تعمیر بھی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تینوں سڑکوں کے کناروں پر ٹف ٹائل اور سٹریٹ لائٹس لگانے کا کام جاری ہے جو30اپریل تک مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی ساہیوال پوسٹنگ کے وقت اس اہم سڑک کا ڈیڑھ سال میں صرف26فی صد کام مکمل ہوا تھا جبکہ انہوں نے ایک سال کی تعیناتی کے دوران باقی74فی صد کام مکمل کروا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ کمشنر ساہیوال شعےب اقبال سےد نے نو تعمیر کردہ فرید ٹا¶ن روڈ اور فتح شیر روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کا سخت نوٹس لےتے ہوئے کہا کہ نجی سکولوں کے باہر گاڑیوں کی سڑک بند کر کے پارکنگ قطعاً برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ والدین کو گاڑیوں کی درست پارکنگ کرائے تاکہ ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔ انہوں نے لاہور گرائمر، بیکن ہا¶س اور بلوم فیلڈ سکولوں کی انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں گاڑیوں کی درست پارکنگ سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے ادا کیا جائے ورنہ ان سکولوں کو سیل کر دیا جائیگا۔