ستھرا پنجاب مہم کو 31مارچ تک مکمل کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آباد:(قمر عباس )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشا د نے کہا ہے ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے کام زور و شور سے جاری ہیں، میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے مرتب کر دہ شیڈول پلان کے تحت سینٹری ورکرز کی خصوصی ٹیمیں گلی،محلوں، شاہراوں اور دیگر مقامات کی صفائی ستھرائی، سیوریج نالوں سے کچرا نکالنے،تجاوزات و وال چاکنگ کے خاتمے کے کاموں میں مصروف ہیں، میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب مہم کو ہر لحاظ سے 31مارچ تک مکمل کیا جائے گا اور تمام شہری علاقوں کی ایک بار صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ستھرا پنجاب مہم اور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دیگر عوامی فلاحی اقدامات کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی جائزہ رپورٹ حاصل کرلی۔