ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)گستاخی کے شبے پر ٹیچر کو قتل کرنے والی 2خواتین کو سزائے موت اورکم عمر طالبہ کو عمر قید ، ڈی آئی خان کی ضلعی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنادیا،ڈیرہ اسماعیل خان کی ایڈیشنل سیشن کورٹ ٹو کے جج جمیل نے مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔
سزائے موت کی مستحق خواتین کو 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ،نابالغ طالبہ کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا،استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر تنصیر علی اور حاجی شکیل ایڈووکیٹ جبکہ ملزموںکے طرف سے اسد عزیز ایڈووکیٹ نے اہم مقدمہ کی پیروی کی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق تینوں خواتین نے مل کر مدرسے کی 18 سالہ خاتون ٹیچر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پڑھانے کے لیے مدرسے میں داخل ہورہی تھی، بعدازاں وہ گیٹ پر ہی زخمی حالت میں جان کی بازی ہار گئی، ٹیچر کا گلا کٹا ہوا تھا، تینوں ملزم خواتین کا تعلق کسی اور مدرسے سے ہے اور ان میں 2 بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں، قتل کو توہین مذہب کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل کرنےوالی2خواتین کو سزائے موت،طالبہ کو عمر قید


















