ڈسکہ:(محمد امین خان)مقامی انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کے ڈیرے ،ٹریفک کو روانی میں مشکلات کا سامنا، اعلی حکام سے آوارہ مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مقامی انتظامیہ کی سستی اور نااہلی کی وجہ سے ڈسکہ کی سڑکوں پر آوارہ مویشیوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا ہوتا ہے اور ان جانوروں سے راہگیروںکو بھی گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈسکہ شہر کی مین سڑکوں پر ان جانوروںکی وجہ سے اکثر و بیشترحادثات ہو تے رہتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے تا کہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچا جاسکے اور ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا نہ ہو۔
ڈسکہ: انتظامیہ کی نااہلی، سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کا مٹر گشت


















