کوٹلی لوہاراں: (محمد احمد) کوٹلی لوہاراں مشرقی و مغربی مین روڈ نہر کا منظر پیش کرنے لگا، صفائی و نکاسی کرنے والے خاموش تماشائی بن گئے۔
کوٹلی لوہاراں مشرقی اور مغربی کا مین روڈ نالی کے پانی کی وجہ سے گرشتہ ایک ہفتے سے نہر کا منظر پیش کر رہا ہے ،روڈ پر گورنمنٹ THQ ہسپتال، پرائیویٹ ہسپتال، میڈیکل سٹور، لیبارٹری، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول و دیگر 6پرائیویٹ سکولز، بنک، شاپنگ ہالز سب سے بڑھ کر ٹاون کمیٹی کا دفتر بھی اسی روڈ پر واقع ہے مگر صفائی کا یہ عالم ہے پیدل چلنا ناممکن ہے اور جب کوئی گاڑی گزرتی ہے تو گندے پانی سے لوگوں کے کپڑے پلید ہو جاتے ہیں۔
نالی کے گندے پانی کی بدبو سے تعفن مکھی۔ ڈینگی مچھر۔ ملیریا پیدا ہو رہا ہے جس سے مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا اور شوشل میڈیا کافی دنوں سے نشاندہی کر رہا مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینک رہی۔ احمد سلہری۔ عمران غنی۔ بلال غنی۔ ڈاکٹر زاہد۔ شیراز ایفا۔ نعیم پٹھان۔ شیخ زبیر۔ ٹیچرز۔ ڈاکٹرز۔ سول سوسائٹی اور کوٹلی لوہاراں مغربی و مشرقی کی عوام وزیر اعلی پنجاب۔ کمشنر گوجرانوالہ۔ ڈی سی سیالکوٹ سے سوال کر رہی کہ کوٹلی لوہاراں روڈ کا پانی کب خشک ہوگا ہسپتال سکولز آنےجانےوالےزلیل ہوتے ہیں ٹاون کمیٹی دفتر اسی روڈپر ہے یہ تو چراغ تلے اندھیرا ہے کیوں کسی کوخیال نہیں آتا کہ عوام کیوں زلیل ہو رہی ہے۔ اگر مین روڈ کا یہ حال ہے تو اندرون کوٹلی لوہاراں مغربی کی گلیوں نالیوں کس کیا حال ہوگا۔
انتظامیہ کی نااہلی، کوٹلی لوہاراں مین روڈ نہر کا منظر پیش کرنے لگا


















