انکروچمنٹ انسپکٹر راوی زون عثمان خالد کی ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی

شاہدرہ فیروزوالہ: (شہباز بھٹی)انکروچمنٹ انسپکٹر راوی زون عثمان خالد کا ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی کا انکشاف،راوی زون میں تعینات انکروچمنٹ انسپکٹر عثمان خالد کیخلاف ریڑھی بان پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج،بھتہ نہ دینے پر موصوف نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

راوی زون میں تعینات انکروچمنٹ انسپکٹر عثمان خالد نے ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرنے کے لیے غنڈہ گردی کرنا شروع کر رکھی ہے،چند روز قبل بھی عثمان خالد نے منہ مانگی رشوت نہ ملنے پر ریڑھی بان پر تشدد کیا ،مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

انکروچمنٹ عثمان خالد کی ان حرکات کے باعث محکمہ بدنام ہو رہا ہے اور اس کی رشوت خوری پر متعلقہ آفیسران کی خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔