بہاولپور:(قاسم بھٹی ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں بھرپور انداز میں کام کریں۔وہ دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاضلع کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس علی الصبح فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹس میں جا کر پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں،ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی اشیائے خورونوش کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور نرخنامے نمایاں جگہوں پربروقت آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔
ظہیر انور جپہ نے تنبیہ کی مقرر کردہ نرخ کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان نے بریفنگ میں بتایا کہ یکم مارچ 2024ءسے 12 مارچ کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 14225 دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے اور کوالٹی کا جائزہ لیا،اس دوران خلاف ورزی پر موقع پر ہی مجموعی طور 9 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، 6 دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، 86 افراد گرفتار کئے گئے اور 4 دکانیں سربمہر کی گئیں۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















