لاہور (ہیلتھ رپورٹر) ایم ایس سروسز نے تمام غیر قانونی ٹرینی ڈاکٹروں کا ہسپتال میں داخلہ بند کر دیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں وائے ڈی اے کی نگرانی میں غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والے چائنیز و دیگر ڈگری ہولڈر 107 ہاﺅس جاب ڈاکٹرز کو فارغ کردیا اور ایم ایس نے 365 ٹرینی ڈاکٹرز کی ہسپتال میں انٹری بین کردی ،ایم ایس ڈاکٹر منیر ملک نے کہامحکمہ سپیشلائزڈ کو پی جی ٹرینی ڈاکٹرز پر لیٹر لکھ کر آگاہ کر چکا ہوں ، سروسز ہسپتال میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا جائےگا،انہوں نے حکم دیا جس ٹرینی ڈاکٹرز کے پاس ہسپتال کے آرڈر موجود نہیں انہیں فوری فارغ کردیا جائے۔ کل سے تمام غیر قانونی ٹرینی ڈاکٹرز سروسز ہسپتال میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ ڈاکٹر منیر ملک نے کہا کہ ان ڈاکٹرز کو کس نے ہسپتال میں کام کرنے کی اجازت دی انکوائری کی جائےگی۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس و پرنسپل کی اجازت کے بغیر 365ڈاکٹرز ہسپتال میں کس طرح کام کرسکتے ہیں۔ میڈیکل حلقوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ ایک ہسپتال میں غیر قانونی کی اتنی بڑی تعداد تو پنجاب میں کتنے ہوں گے۔
سروسزہسپتال، 107 ڈاکٹرز فارغ، 365 کا داخلہ بند، وائے ڈی اے کا احتجاج



















