لاہور (میاں ساجد/ تصویر: واحد شہزاد) محروم طبقے کی امیدیں پوری کرنے اور ان کو احساس اپنائیت دیکر معاشرے کا مفید شہری بنانے کی خدمات کو جاری رکھنا توشہ آخرت ہے ۔ بیت المال کے وسائل کی دیانتداری سے حفاظت اور حقیقی مستحقین تک بہم رسائی ہی اصل فریضہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ بیت المال پورٹل ایپ کے ذریعے اپنے کوائف کا اندارج کرکے مالی امداد حاصل کرنے کو آسان بنایا گیا ہے۔ اسلامی تصور امانت و کفالت کا امین ادارہ بیت المال پنجاب اپنی مثال آپ ہے۔ بیت المال پنجاب کا امانت دار بن کر غربائ، مسکینوں، ضرورتمندوں کی مالی معاونت کرنا فرض اولین ہے محروم طبقوں کی آواز بن کر ان کیلئے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہا امین بیت المال پنجاب جبیر غنی کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المال پنجاب معاشرے میں پھیلے ہوئے سفید پوش ضرورتمندخاندانوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیںجن کی حاجت روائی کرنے میں بیت المال پنجاب اپنا کردار ادا کرنے میں کوشاں ہے ۔ صوبہ بھر کے تما م اضلاع میں بیت المال کمیٹیاں اپنے فرائض کو نبھانے کیلئے دن و رات کام کر رہی ہیں جس کے تحت بیت الما ل پنجاب کی مالی امداد ان غریب اور محروم طبقوں تک پہنچانا ایک ایسا فرض ہے جس میں ایک سیکنڈ کی کوتاہی بھی ناقابل قبول ہے ۔ بیت الما ل پنجاب کی جانب سے بیت المال پورٹل ایپ کا متعارف ہونا احسن اقدام ہے جس کے تحت مالی امداد حاصل کرنا انتہائی آسان ہے ۔ بیت المال کے وسائل کی دیانتداری سے نگرانی میں کونسل ممبران ضلعی کمیٹیوں کے فعال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ حقیقی مستحقین غربیوں ناداروں ضرورتمندوں کیلئے اس پورٹل ایپ کو اردو میں ڈوان لوڈ کیا گیا جس تک ہر ضرورت مند رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔ اس میں دئیے گے درج ذیل کوائف کا اندارج کرکے بیت المال پنجاب کی مالی معاونت کا حق دار بن بہت ہی آسان ہے ۔ جس میں کسی قسم کی کوئی سفارش یا حوالہ کی گنجائش نہیں ۔ بیت المال پنجاب پورٹل ایپ جن مستحقین ضرورتمندوں کیلئے متعارف کروائی گئی ہے ۔ ان میں مالی امدا دشادی گرانٹ معذور نادارافراد اس سے مستفید ہو سکتے ہیں درج ذیل کوائف کے ذریعے کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرکے ان افراد تک رقوم کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے بیت المال پنجاب کی جانب سے امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ امین بیت المال پنجاب جبیر غنی نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بے وسیلہ مستحقین کی بہتر انداز میں خدمت کرنے میں اوراپنا فرض نبھانے میں کردار ادا کر رہا ہے ۔جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ کوئی مجبور محکوم اس نہج تک نہ پہنچے کے اسے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑے بلکہ بیت المال پنجاب ان ایسے افراد کی کفالت کرکے انہیں پاﺅں پر کھڑے کرکے انکی معاونت کر رہا ہے ۔ بیت المال پنجاب اگلے چند مہینوں میں پڑھے لکھے افراد کو خود کفیل کرنے اور اور انہیں روز گار فراہم کرنے کیلئے اپنی پالیسی واضع کرنے جا رہا جس کا مشاورت کے بعد جلد اعلان متوقع ہے کہ ان ایسے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کئے جا ئیں جس پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے۔ معاشرے کا باعزت شہری بنانے میں بیت المال پنجاب کے قابل قدر اقدامات تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں امین بیت المال پنجاب جبیر غنی نے بتاتے ہوئے کہا کہ بیت المال پنجاب خدمت انسانی کا وہ منفرد ادارہ ہے جو اپنی الگ پہچان رکھتا ہے جس پر عوام اور بالخصوص مستحقین کا اعتماد قائم ہوا ہے ۔ محروم طبقے کی امیدیں پوری کرنے اور ان کو احساس اپنائیت دے کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کی خدمات کو جاری رکھنا توشہ آخرت ہے ۔
معاشرے کے محروم طبقات تک وسائل کی دیانتداری سے تقسیم اہم فریضہ ہے :امین بیت المال پنجاب


















