گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر، پہچان اورشان ہے اور اس دھرتی کی کوکھ سے پھوٹنے والے خوب صورت ثقافتی رنگوں کی آبیاری اور تہذیبی‘ سماجی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کلچر ڈے 14مارچ کو منایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل کمشنر اشتمال نعمان حفیظ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو حافظ طاہر،اے سی جی تنویر یاسین،سی او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ،سی او ضلع کونسل محمد خرم کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے،کمشنر نے کہاکہ ہرسال 14مارچ کو یہ دن منانے کا مقصد پنجابی ثقافت کی ترویج کے ساتھ نوجوان نسل کو پنجابی زبان‘ علم و ادب‘ تہذیب اور ثقافتی خزانوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی زبان ہماری شناخت اور سرمایہ ہے اور ہمیں ایک سچا پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔امسال بھی پنجاب کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔
پنجا ب کی ثقافت فخر، پہچان اورشان ہے:کمشنر گوجرانوالہ


















