قلعہ احمد آباد (نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ احمدآباد کے زیر اہتمام انسداد پتنگ بازی سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس،گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء،اساتذہ، صحافیوں، انجمن تاجران کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو پتنگ بازی کے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ احمد آباد انسپکٹر توحید الرحمن اور دیگر مقررین نے آگاہی مہم واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے اس خطرناک کھیل سے دور رہیں اپنے بچوں اورعزیز و اقارب کو ایسے فعل سے منع کریں کیونکہ پتنگ بازی کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ سے بھی بہت سے لوگ زخمی ہو چکے ہیں،ایس ایچ اوتوحید الرحمن نے مزید کہا کہ پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اپنی اوردوسروں کی جان کو خطرے میں مت ڈالیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جا رہا ہے، والدین اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کے لئے پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں۔
تھانہ احمد آباد کے زیراہتمام انسداد پتنگ بازی واک کا اہتمام


















