ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ سپیشل بچے کسی بھی میدان میں دوسرے بچوں سے پیچھے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری تھوڑی سی توجہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاحب استحقاق اور مخیرحضرات آگے بڑھیں اور سپیشل بچوں کو ملک کا کارآمد شہری بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر چیچہ وطنی میں آٹزم سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن محمد شہباز علی،ڈپٹی ڈی ای او چیچہ وطنی افتخار حسین علوی،ہیڈماسٹر ڈاکٹر عبدالکریم،رانا خالد محمود، سماجی شخصیت ملک ساجد اقبال،اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے اس موقع پرپودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر عبدالکریم نے آٹزم سنٹر کے قیام کے سلسلہ میں کمشنر شعیب اقبال سید اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کو سراہا اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے موسم کی بہتری کے ساتھ ہی روڈز کی رکی ہوئی ریسٹوریشن کی فوری بحالی کی ہدایت کر دی، جن میں آراتلہ روڈ اور اولڈ ہڑپہ روڈ کی ٹی ایس ٹی ہونا ہے۔عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں کی مرمت کا کام اسی ماہ کے اندر مکمل کیا جائے،کمشنر ساہیوال کی ہدایت وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی-اجلاس میں میونسپل کارپوریشن نے ہائی سٹریٹ پر موٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی کے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کے احکامات پر عملدرآمد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واضع رہے کہ یہ پابندی ٹینکی چوک سے جوگی چوک تک صبح 8بجے سے شام 8بجے تک لگائی گئی ہے، کمشنر شعیب اقبال سید نے سختی سے ہدایت کی کہ جو ادارہ بھی روڈ پر کام کرےگای اسکی ذمہ داری ہے کہ پوری روڈ کو ریسٹور کرے۔شہر کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھی مہم جاری رکھنے کی ہدایت۔
سپیشل چلڈرن کسی بھی میدان میں دوسرے بچوں سے پیچھے نہیں:کمشنر ساہیوال


















