عوام کی امیدوں پرپورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گی: قدسیہ بتول


تاندلیانوالہ:(واصف عمران) لیگی ایم پی اے قدسیہ بتول کے اعزاز میں شاندار ریلی کاانعقاد کیاگیا،ریلی میں لیگی رہنما وں،کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی کاشہریوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

ریلی کاآغازگرلزکالج روڈ سے ہوا،ریلی میں چودھری ضیاءاللہ،عبداللہ،شہربھرسے لیگی کارکنوںنے شرکت کی، ریلی کاشہریوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا،حیدرچوک میں سابق کونسلر مہراشرف نے قدسیہ بتول کوچادر پہنائی،شہریوں کی جانب سے قدسیہ بتول کی گاڑی پرگل پاشی کی گئی،صدرصراف ایسوسی ایشن ایم نوازنے لڈوچوک میں قدسیہ بتول کوچادر کاتحفہ دیا،مندرچوک،لڈوچوک سے ہوئی ریلی قدسیہ بتول کی رہائش گاہ اختتام پذیرہوئی،قدسیہ بتول کی رہائش گاہ کے سامنے آتشبازی کامظاہرہ کیا گیا،خواتین لیگی کارکنان کی جانب سے قدسیہ بتول کوہارپہنائے گئے۔

قدسیہ بتول نے شہریوں کاشکریہ اداکیا،ایم پی اے قدسیہ بتول نے کہاعوام کی امیدوں پرپورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گی،شہرمیں صفائی ستھرائی کے نظام کوبہتر بنانے کےلئے کام کروں گی،سکول میں تعلیمی نظام کوچیک کرنے کےلئے سرپرائزوزٹ کرونگی،سرکاری ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرسہولیات کو چیک کرونگی،عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہوں گی۔