ننکانہ صاحب:(چودھری نصر اقبال)ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھر ی ارشد نے کہا ہے بغیر لائسنس کلینک اور میڈیکل سٹور چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ضلع بھر میں زائد المیعاداور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کےخلاف کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کیا جائے،ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عطائی ڈاکٹرز،جعلی میڈیکل سٹورز،نشہ آور اور زائدالمیعادادویات کی فروخت کرنے والوں کےخلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کا جائزہ لینے کےلئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں ہوا،صدارت ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چودھر ی ارشد نے کی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر اظہر امین ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ،ڈرگ انسپکٹرننکانہ ، ڈرگ انسپکٹر شاہکوٹ و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طورپر 4 کیسز کی سماعت کرتے ہوئے 2 فارمیسیز کو وارننگ اور 2 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
، ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھر ی ارشد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع بھر میں زائد المیعاداور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے اور ضلع ننکانہ میں تعینات تمام ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوںکے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں،انہوں نے مزیدکہا انسانی جانوں کو بچانے کےلئے محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جعلی اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والوں خلاف گھیرا تنگ کریں اور انکو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
انسانی جانوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب


















