ایف جی لیاقت علی ڈگری کالج میں معلوماتی پروگرام

راولپنڈی:(بیوروپرورٹ)ایف جی لیاقت علی ڈگری کالج پشاور روڈ راولپنڈی نہ صرف نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ ان کے روشن مستقبل کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے، اسی سلسلے میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طلبا کے کالج کے پرنسپل علی حسنین نقوی نے نیو ٹیک یونیورسٹی کے ڈائریکٹرداخلہ جات بریگیڈیر (ر) شاہد منظور کو اپنی ٹیم کےساتھ طلبا کی رہنمائی کےلئے مدعو کیا۔

طلبا نے نہایت انہماک سے معلوماتی پروگرام میں شرکت کی جس میں انہیں مستقبل میں کون کون سے مضامین پڑھنے چاہئیںاس حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں،طلبا نے یونیورسٹی میں پیش کیے جانے والے تمام پروگراموں کی تفصیلات نہایت غور سے سنیں اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

پروگرام کے آخر میں سوال جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا،کالج کی کاوش پر طلبا اور ان کے والدین نے کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا،آخر میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نے پرنسپل کو یونیورسٹی کا کیلنڈر پیش کیا ۔

مزید برآں ایف جی لیاقت علی ڈگری کالج پشاور روڈ راولپنڈی طلبا کو معیاری تعلیم کےساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے، اسی سلسلے میں کالج میں سٹیج پر ڈرامہ پیش کرنے کےلئے ٹیلیویژن کے معروف اداکار باطن فاروقی اور شہزادہ غفار کو ان کی ٹیم کے ہمراہ مدعو کیا گیا جنھوں نے نہایت سبق آموز سٹیج ڈرامہ پیش کیا اس دوران طلبا کا خوش و خروش دیدنی تھا،ڈرامے کے اختتام پر طلبا نے کالج کے پرنسپل علی حسنین نقوی اور دیگر اساتذہ کا نہایت شاندار ڈرامہ پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔