اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟،الیکشن کمیشن اوپن سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیا ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بنچ منگل کو مخصوص نشستوں پر سماعت کرےگا۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق اوپن کورٹ میں سماعت سے قانونی معاونت ہوگی،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ای سی پی اوپن سماعت کرےگا
















