چیچہ وطنی:(سلطان مصطفائی)گیس کے بھاری بلوں نے چیچہ وطنی کے عوام کی چیخیں نکال دیں، گیس کے ہزاروں روپے بل آنے سے شہری سراپا احتجاج بن گئے
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی انتہا ہو چکی ہے پہلے بجلی کے بھاری بلوں نے ہماری کمر توڑ رکھی ہے اوپر سے گیس کے بھاری بلوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے ،غریب عوام پر آئے روز بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ چکا ہے ، ہم گھر کا خرچہ بڑی مشکل سے پورا کر پاتے ہیں بجلی اور گیس کے بھاری بل کیسے ادا کریں؟ انہوں نے حکومت سے گیس بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوئی گیس کے بھاری بلوں نے چیچہ وطنی کے عوام کی چیخیں نکال دیں


















