حافظ آباد:(قمر عباس) میونسپل کمیٹی کے افسران و عملہ کی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، متعدد علاقوں میں جگہ جگہ گٹرنالے ابل پڑے،صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری بر س پڑے۔
حافظ آباد کے مختلف علاقوں محلہ میاں دا کوٹ، محلہ بہاولپورہ شرقی و غربی، محلہ پیر کالے شاہ، ساگر روڈ، محلہ مصری خاں سمیت متعدد علاقوں میں میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ کی نااہلی کے باعث جگہ جگہ گٹرنالے ا±بل پڑے۔ حافظ آباد کے مختلف علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مونسپل کمیٹی کے عملے کی غفلت و لاپرواہی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ سیوریج کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے سے علاقہ مکین جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے لگے۔
میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پورا بدین شہر گندگی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ نکاسی کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں خصوصاً نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محلہ میاں دا کوٹ کی گلی رندھاوا والی میں کئی روز سے گندا پانی کھڑا ہے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کئی مرتبہ میونسپل انتظامیہ کو درخواست کی اور احتجاج بھی کیا لیکن میونسپل انتظامیہ کی جانب سے نہ تو گندگی کے ڈھیر اٹھائے گے نہ ہی گٹر نالوں کی صفائی کی گئی جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلدمحلہ میاں دا کوٹ سمیت دیگر علاقوں سے گندگی کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور گٹر نالوں کی صفائی کی جائے اور گند وکچرا جمع کر نے کے لیے کوڑے دان رکھے جائیں تاکہ آبی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے تاکہ وہ مزید مشکلات اور مختلف بیماریوں سے بچ سکیں۔
انتظامی افسروں،عملے کی نااہلی،حافظ آباد گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل


















