اڑان کاموسم،عقیل ملک ن لیگ،ممتاز جاکھرانی پی پی میں شامل

راولپنڈی،جیکب آباد:(بیورورپورٹ) این اے 54 راولپنڈی سے جیتنے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کردیا۔

بیرسٹر عقیل نے ویڈیو بیان میں کہا نشست نواز شریف کی امانت تھی، پارٹی کو تحفے میں دےدی،سب شیروں کو ن لیگ کی فتح مبارک ہو،عوام کے جذبات دیکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا،پارٹی میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی ۔

دوسری جانب پی ایس 3 جیکب آباد سے جیتنے والے آزاد امیدوار ممتاز جاکھرانی نے پیپلزپارٹی کو چن لیا،ممتاز جاکھرانی نے کہا وقتی ناراضگی تھی، پی پی خاندان کا حصہ تھا اور رہوں گا، کامیابی بلاول بھٹو ،آصف زرداری کے نام کرتا ہوں۔