غزہ پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہادتوں کی تعداد27365ہو گئی
مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کل 27,365 فلسطینی شہید اور 66,630 زخمی ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 127فلسطینی شہید اور 178 زخمی ہوئے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے سینکڑوں مزاحمت کار زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے اسرائیل میں داخل ہو گئے اور شہریوں کو سڑکوں، انکے گھروں اور ایک آﺅٹ ڈور ریو پارٹی میں ہلاک کر دیا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی مہم کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کہتا ہے کہ اس حملے میں تقریباً 1200 افراد مارے گئے۔جنگ نے ایک انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، غزہ کے وسیع علاقے مسمار اور لاکھوں لوگ بے سہارا ہو گئے ہیں اور خوراک، پانی اور ادویات کی سپلائی تقریبا ختم ہو چکی ہے۔



















