8فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھانے کا دن ہے،جماعت اسلامی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(چودھری توصیف احمد) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما، امیدوار پی پی62حاجی فیض الحق قریشی نے کہا ہے کہ8فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نا اہل اور نالائق اشرافیہ سے بچانا ہو گا الیکشن میں بار بار آزمائی ہوئی ناکام سیاسی جماعتوں اور باصلاحیت،دیانت دار جماعت اسلامی کا مقابلہ ہے ہر شخص مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکومتوں کو بدعائیں دے رہاہے سابقہ تینوں حکمران جماعتیں ناکام ثابت ہو چکی ان کی حکومتوں میں پاکستان نے ترقی کی طرف نہیں تنزلی کی طرف سفر کیا۔

حاجی فیض الحق قریشی نے کہاتینوں پارٹیاں آئی ایم ایف کی غلامی اور عوام سے انتقام پر یقین رکھتی ہیں جماعت اسلامی صرف اللہ کی غلامی اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اب صرف جماعت اسلامی ہے، اسلامی نظام ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔جس کے لئے جماعت اسلامی کوشاںہے۔سابق حکمران پارٹیاں الیکشن میں نیا منشور، دلکش نعرے اور جھوٹے وعدوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔پانچ سال جنہوںنے قوم کو بھوک دی اور بریانی بانٹ رہے ہیں۔سابق حکمرانوں نے قوم کو مایوسی، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیںدیا۔