تاندلیانوالہ:(واصف عمران)سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے ملتان میں چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور امیدوار این اے 97 ہمایوں اختر خان کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا عائشہ رجب بلوچ کی شمولیت سے آئی پی پی کی پوزیشن مضبوط ہو چکی ہے جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر عائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے عائشہ رجب بلوچ کی آئی پی پی میں شمولیت سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور ہمایوں اختر خان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو چکی ہے۔
مزید برآں سجادہ نشین دربار پیر صلاح الدین سید شیراز نے ساتھیوں اور مریدیں کے ہمراہ ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ میں وکلاءکے ہمراہ پریس کانفرنس میں وکلاءکی حمایت حاصل کی اور جیت کے بعد بار ایسوسی ایشن کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر مہر مجاہد عباس وہنیوال، سیکرٹری حافظ زاہد سہیل،اشفاق احمد گجر، تنزیل حیدر،پیر نعیم اصغر شاہ چشتی سمیت کثیر تعداد میں وکلاءموجود تھے۔
تاندلیانوالہ:سابق ن لیگیMNA عائشہ رجب بلوچ آئی پی پی میں شامل


















