چناب نگر:گرانفروش بے لگام ، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

چناب نگر(انس نعمان)چناب نگر میں شہر اور گردو نواح میںخود ساختہ مہنگائی کے ساتھ اشیاءخورونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگیاں مشکل بنادی ہیں، پھل، سبزیاں، گھی، دالیں، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے خود ساختہ مہنگائی سے شہری پریشان جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال نظر آرہی ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کی بجائے دکاندار اشیائے خوردونوش کے من مانے رئیس وصول کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے کہاہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے کچن چلانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے فوری نوٹس لے کر سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔