اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سیاسی جماعت کی ٹرول بریگیڈ کی جانب سے سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو ہراساں کرنے کی بدنیتی پر مبنی مہم پر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پرٹوئٹ میں وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا لوگوں کے گھروں کے پتہ جات اور پرائیویٹ فون نمبرز لیک کرنا تشدد و ہراساں کرنے کے مترادف ہے جسے قطعی برداشت نہیں کیا جائےگا،متعلقہ حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مجرموں،ہینڈلرز قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
لوگوں کے پتہ جات ،فون نمبرز لیک کرنا ہراساں کرنے کے مترادف ہے، مرتضیٰ سولنگی

















