تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے :نواز بھٹی

چنیوٹ (رانا وقاص احمد کاوش) شہر کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی کےلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے ،تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،منتخب ہونے کے بعد عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا، ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 نواز بھٹی نے پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

آزاد امیدوار حلقہ این اے 94 نواز بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں چنیوٹ ضلع کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی، سرگودہا فیصل آباد روڈ نہ بن سکا، اندرون شہر میں سیوریج کا ناقص سسٹم ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ہمیں عوام کے ساتھ مل کر چنیوٹ ضلع کے لیے پلان تشکیل دینا ہوگا انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہاتاریخی شہر چنیوٹ میں فرنیچر انڈسٹری زون سبزی و غلہ منڈی میں جدید بینک کی سہولیات اور چنیوٹ سے فیصل آباد میٹرو بس کی فرامی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ لاہور روڈ پر ریلوے فلائی اوور کی تعمیر اور چنیوٹ ضلعی حدود تک ون وے روڈ اور چنیوٹ موٹروے انٹر چینج کا قیام بے روزگار افراد کو روزگار سسٹم میں لانا ضلع ہاو¿سنگ سکیم کے تحت مکان قسطوں پر دینا تعلیم کے فروغ کے لیے ہر گاو¿ں میں سکول کی سہولت جبکہ مزدور سفید پوش افراد کے بچوں کے لیے مفت تعلیمی اخراجات کم درخواہ ملازمین کی رہائش کے نزدیک تعیناتی سرمایہ کاروں کےلئے ابتدائی دس سال فری ٹیکس زون اور مستحق افراد کے لیے ماہانہ راشن اور علاج کی سہولیات مہیا کی جائیں گی جیلوں میں کمزور افراد کی مفت قانونی امداد اور رہائی کے لیے وکلا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔