اونراکاغزہ میں امدادی سرگرمیاں روکنے کااعلان
نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اونروانے خبردار کر دیا ہے کہ اگر اس کے روکے گئے فنڈز بحال نہ کئے گئے تو فروری کے بعد اس کیلئے غزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہ رہیگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اونرواترجمان کی طرف سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا ہے گیا ہے کہ اگر اس کے فنڈز کی فراہمی رکی رہی تو ماہ فروری کے بعد یہ ادارہ غزہ کے بے گھر افراد کیلئے امدادی کارروائیاں اور ریلیف کا کام جاری نہیں رکھ سکے گا۔



















