سانحہ 9مئی، پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 26ملزموں کی جائیداد ضبط

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کے جناح ہاﺅس پر حملے اور جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں سمیت 26ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔لاہورمیں انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید کی جانب سے پولیس کی درخواست پر احکامات جاری کئے گئے۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے خود کو روپوش کررکھا ہے، ملزم اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔پولیس نے عدالت سے ملزموں کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے 9میں واقعات میں ملوث 26اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتارپرفیصلہ سنایا۔پی ٹی آئی کے جن رہنماﺅں کی جائیداد ضبط کی گئی ہے ان میں میاں اسلم اقبال،حماداظہر ،مراد سعید،اعظم سواتی سمیت دیگرکے نام شامل ہیں۔