سرگودھا: (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے سیاسی امور کمیٹی مرکزی جمعیت اہل حدیث بھرپور متحرک، صوبائی چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہل حدیث سید سبطین شاہ نقوی کی زیر صدارت ضلع سرگودھا کی ساتوں تحصیلوں کے اہم ترین ذمہ داروں کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد، 8 فروری کوہونے والے عام انتخابات میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ووٹ بینک کے درست استعمال کو یقینی بنانے اور موزوں امیدواروں کے انتخاب کے لئے اہم امور پر بات چیت، ضلع سرگودھا کی ساتوں تحصلیوں کے یونٹس کو متحرک کر دیا گیا،تمام یونٹس کے اہم ذمہ داران کو ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 10حلقوں کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایات کر دی گئیں۔
سید سبطین شاہ نقوی نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث حالیہ الیکشن میں بھرپور اور موثر کردار ادا کرئے گی جس میں ووٹ بینک کے 8 فروری کو استعمال کو یقینی بنانے کے لئےسرگودھا ضلع کے تمام یونٹس کو متحرک دیا گیا ، ڈویژنل چیئرمین سیاسی امور امیر افضل اعوان نے کہا کہ سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں الیکشن کے حوالہ سے مکمل مشاورت کر کے اضلاع تحصیل اور یونٹس کو فعال اور تحریک کر دیا گیا ،مرکزی جمعیت اہلحدیث الیکشن میں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کرے گی اور امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ علاقہ کے ذمہ داران اور یونٹس کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے تاکہ الیکشن کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی ترقی و خوشحالی کے اس سفر میں حقیقی کردار ادا کر کے عوام کی خدمت کو جاری رکھ سکیں، اس موقع پر مولانا سمیع شاہد، مولانا عمر فاروق، امیر معاویہ ہرگن و دیگر نے بھی خطاب کیا اور تجاویز پیش کیں۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث الیکشن میں موثر کردار ادا کرے ،سید سبطین

















