لاہور: (ہیلتھ رپورٹر)24 گھنٹے کے دوران بھی پنجاب میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 22 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کا صرف ایک مریض زیر علاج ہے۔ رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 13 ریکارڈ کی گئی۔
ڈینگی کے وار تھم گئے،دوسرے روز بھی کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا



















