گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد) انچارج سی آئی اے انسپکٹر انصر موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسامہ ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان میںاسامہ، زوہیب، شاہ زیب اور عمر شامل ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں راہ گیروں سے اسلحہ کے زور پر قیمتی سامان اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے، اس مقصد کیلئے وہ کہیں سے چوری کی گئی موٹر سائیکل یا کسی سے چھینی گئی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔
گوجرانوالہ پولیس ان ایکشن، اسامہ ڈکیت گینگ کے4ارکان گرفتار

















