PTIکنونشن کے دوران جاوید ہاشمی کے گھر چھاپہ،دامادگرفتار

ملتان:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کنونشن کے دوران جاوید ہاشمی کے گھر چھاپہ،داماد اور ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار ، گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔

جاوید ہاشمی نے الزام لگایا پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، خواتین پر بھی تشدد کیا،ن لیگ میں تھا اور رہوں گا، میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن داماد زاہد بہار نے منعقد کرانا تھا، سینئر سیاستدان نے کہاچھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جاﺅں گا،واضح رہے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔