وزیرآباد:(شیخ محمد علی) سابق ایم این اے وامیدوار این اے66 ڈاکٹر نثار چیمہ کی قیادت میں متحد ہوکر بھرپور طریقے سے الیکشن لڑینگے اور بھاری اکثریت سے جیتیں گے،میاں نوازشریف کے دورمیں دم توڑتی ملکی معیشت کونئی زندگی اوراستحکام ملا، پاکستان کوشاہراہ ترقی پرڈال دیا گیا۔
سی پیک میگاپراجیکٹ، ملک کے طول وعرض میں موٹرویز کی تعمیر، لواری ٹنل کی تکمیل، توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے بجلی پیداکرنے کے چھوٹے بڑے کارخانوں کاقیام، دہشت گردی کی عفریت پرقابو پانا، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات، ذہین طلباء وطالبات کولیپ ٹاپ کی فراہمی اورتعلیمی وظائف، گراں قدرروزگارسکیمیں اورپٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی میاں محمدنوازشریف کے سنہرے کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ نے سابق وزیر چوہدری شاہنواز چیمہ فیملی کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق کونسلر ز احمد شاہنواز چیمہ۔عدنان انور چیمہ،عمران انور چیمہ۔ محمد شفیق نمبردار،محمد فیاض مغل،شاہد نذیر بٹ،انشار چیمہ،محمد کاشف چاند،علی اصغر چیمہ،شبیر احمد چوہان،خواجہ محمد شعیب،ملک شکیل احمد،میر ایاز عامر ودیگر نے وقار احمد چیمہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے قائدین پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ میاں محمد نواز شریف وزیراعظم بن کر ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
نواز شریف دور میں ملکی معیشت کو نئی زندگی اور استحکام ملا،وقار احمد چیمہ


















