لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)گورنر پنجاب ،چانسلر بلیغ الرحمن نے کہا ہے ہم سب کو قومی معاملات میں علم و ذہن استعمال کرتے تحقیق کر کے صحیح نتیجے پر پہنچنا چاہیےاور مخالف نکتہ نظر کو تحمل سے برداشت کرنا چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے 132ویںجلسہ عطائے اسنادسے فیصل آڈیٹوریم میںخطاب کرر ہے تھے۔
اس موقع پر نگران وزیر تعلیم منصورقادر، قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات روف نواز، ڈینز، پرنسپلز، انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران ، طلباﺅطالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا شخصیات کے مقابلے میں پرفارمنس کو ترجیح دینی چاہیے، یہاں ہر کسی کو حکومت کرنے کا موقع ملا ہے تو دیکھنا چاہئے کہ حکومت ملنے سے پہلے ملک کی مختلف معاملات میں درجہ بندی کیا تھی اور حکومت جاتے وقت ان معاملات پر ملک کی درجہ بندی کیا تھا،پڑھالکھا شخص دلیل سے بات کرنے کا طریقہ سیکھتا ہے، نفرت انگیز مواد پھیلا کرمعاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، کسی بھی پیغام کو سوشل میڈیا فارورڈ کرنے سے پہلے تحقیق کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
شخصیات کے مقابلے میں پرفارمنس کو ترجیح دی جائے،گورنر پنجاب



















