ٹرانس جینڈرز وکٹم سپورٹ افسران اپنی کمیونٹی کی بھرپور خدمت کررہے ہیں :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے برطانوی تنظیم کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ برطانوی تنظیم کےوفد میں اسد علی ، زاہد بھٹی اور عبداللہ مشتاق شامل تھے ۔دوران ملاقات ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کی مدد ، سہولت ، تعلیم کیلئے جاری اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی وفد کو پولیس تحفظ مراکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانس جینڈرز کی معاونت کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز وکٹم سپورٹ افسران اپنی کمیونٹی کے افراد کو ترجیحی سماجی و قانونی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے مختلف تنظیموں کے تعاون سے ترجیحی اقدامات جاری ہیں ۔ دوران ملاقات ٹرانس جینڈرز افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال میں خصوصی وارڈ کے قیام بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرانس جینڈرز افراد کی تعلیم کیلئے پولیس تحفظ مرکز سکول کے قیام کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ برطانوی وفد میں شامل شخصیات نے ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے پولیس تحفظ مراکز کی کارکردگی کو سراہا۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان پولیس لائنز میں زیر تعمیر پولیس اپارٹمنٹس اور فلیٹس کا معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپارٹمنٹس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو جاری کام ککے بارے میں بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر عمارت کے تمام فلورز کا دورہ کیا، تعمیراتی کام کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہا کہ پولیس اپارٹمنٹس کا تعمیراتی کام کوالٹی سٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے، اپارٹمنٹس کی تعمیر سے پولیس افسران و ملازمین کو رہائش کی سہولت میسر آئیگی۔