پاکپتن:(اختر شاہ کھگہ)محکمہ جنگلات چشتیاں کے ملازمین نے پاکستان سے دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل لیول بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نئے درخت لگانے کی کوششیں تیز کی جارہی ہیں جبکہ چشتیاں رینج کے آفیسر رانا عمر اعجاز کے بلاک سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے گجیانی ڈسٹی نیک واہ مائنر دولت ڈسٹی شہر فرید ڈسٹی عظیم مائنر فورڈواہ برانچ راٹھی مائنر سے درخت کاٹے جارہے ہیں اور لانگی کے بھی پیسے لے کر بلاک آفیسر اور گارڈ سیل کررہے ہیں ۔
محمود مائنر 5/ایل مائنر اور دیگر بیٹوں سے کڑوروں روپے کے درخت غائب لاکھوں روپے کی لانگی سیل کی گئی رانا عمر اعجاز بلاک آفیسر چشتیاں بلاک جس کے پاس چشتیاں رینج کا OPS پر چارج ہے کے بلاک سے سب سے زیادہ نقصان ہوا سیکرٹری پنجاب لاہور آفس کی انکوائری ٹیم سے چیکنگ کرواکر زمہ دارانکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے بہاولنگر کی فاریسٹ رینج چشتیاں کی انہار پر کروڑوں روپے مالیت کے درخت غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور لانگی کو بھی لاکھوں روپے میں غیر قانونی طور فروخت کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق چک عبداللہ کنال بیٹ چشتیاں کنال بیٹ صادق پور کنال بیٹ کھیم گڑھ کنال بیٹ گجیانی کینال بیٹ شہر فرید کنال بیٹ اور دیگر بیٹوں سے لاکھوں روپے کی لانگی فروخت کردی گئی جبکہ کروڑوں روپے کے درخت چوری یا مبینہ ملی بھگت سے کٹوا دیے گئے ہیں ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سال 2021/22میں نیا ریکارڈ درختان بنایا گیا ہے اگر اس کے مطابق بھی انکوائری ٹیم وزٹ کرکے موقع چیک کرے تو بلاک آفیسر و رینج آفیسر کے خلاف مجبوراً محکمہ کو کاروائی کرنا پڑے گی کیونکہ کروڑوں روپے کے قیمتی درخت ششم اور کیکر وغیرہ غائب ہیں جن میں سے کچھ کی جان بوجھ کر نامعلوم رپورٹس بنائیں۔
پاکپتن:محکمہ جنگلات کے ملازمین کی کرپشن عروج پر


















