ہیڈ مرالہ:ڈھلے والی بازار میں سبزی فروشوں نے گرانفروشی کی انتہا کردی

ہیڈمرالہ( غلام مرتضیٰ اعوان)ڈھلیوالی بازارمیںسبزی فروشوںکی من مانیاں،سرکاری نرخنامے غائب،مہنگے داموںسبزی فروخت سے شہری پریشان ہوگئے۔

ہیڈمرالہ کے ڈھلے والی بازارمیںسبزی فروشوںکی چاندی جبکہ مہنگی سبزیوںسے متوسط طبقہ پریشانی کاشکار،شہریوںکاکہناہے کہ ڈھلیوالی بازاراوراڈہ میںسبزی فروشوںنے سرکاری نرخنامہ چھپاکراپنی اپنی قیمتیںلگارکھی ہیںاگرایک سبزی فروش سے سبزی ختم ہوجائے توباقی منہ مانگے دام وصول کرتے ہیںان گراںفروشوںکی وجہ سے سبزیاںبھی عام شہری کی پہنچ سے باہرہوچکی ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ،اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے ڈھلیوالی بازاراوراڈہ میںسبزی فروشوںکے خلاف سخت قانونی کاروائی اورسرکاری نرخنامہ سامنے چسپاںکرنے کامطالبہ کیاہے۔