ڈسکہ (نامہ نگار) سیالکوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کےخلاف سینہ سپر ہے،انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ترجیح ہے،ضلع سیالکوٹ کے مختلف تھانہ جات کے علاقہ میں شوٹرز ہائیر کر کے قتل کی وارداتیں ہوئی تھیں جس کا DPO سیالکوٹ نے DSP آرگنائزڈ کرائم سیل،SHOتھانہ سٹی ڈسکہ کو سپیشل ٹاسک دیا جنہوں نے شب و روز کی محنت کے بعد گینگ کو ٹریس کیا ۔ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی سرکل ڈسکہ سعادت علی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
سعادت علی نے کہا13.12.23 کو دوران ناکہ بندی ملزم خضر خورشید ولد خورشید قوم جٹ چیمہ سکنہ گڈیالہ غربی حال مقیم پروفیسر کالونی گوجرانوالہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر مقدمہ نمبر 2485/23 جرم 9(1)3.E/CNSAتھانہ سٹی ڈسکہ درج رجسٹر ہوا۔
سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ترجیح ہے:سعادت علی


















