پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر پولیس کی اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، پولیس نے موٹروے انٹر چینج پر کروڑوں روپے کے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
تھانہ صدر پولیس پنڈی بھٹیاں نے ناکے کے دوران مشکور گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑی میں سے 150ہتھیار، 27000 گولیاں اور 108 میگزین برآمد ہوئے ، ا سلحہ پشاور سے فیصل آباد سمگل کیا جا رہا تھا، پنڈی بھٹیاں پولیس نے ملزم ریحان کےخلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔
پنڈی بھٹیاں:پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی


















