گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد )سیٹلائٹ ٹاوون مارکیٹ کارپوریشن کا بغیر اسسٹنٹ کمشنر ٹاو¿ٹوں کی نشاندہی پر تجاوزات کےخلاف غیر جانبدار آپریشن ،ٹاوٹوں کی نشاندہی پر چند شیڈ گرا کر باقیوں کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت دےدی جن کی تصاویر میڈیا نے حاصل کر لیں ۔
سرکاری جگہ پر بڑے بڑے برانڈز کے لگائے گئے جنریٹر نظر نہ آئے ان کو اجازت کس نے دی یہ بھی تو سرکار کی جگہ ہے ،ناجائز تجاوزات آپریشن کو جو لیڈ کر رہے تھے ان میں رحمت انصاری اور سفیان گجر مون راٹھور اور چند ٹاوٹ جن کا پورے گوجرانوالہ کو پتہ ہے کہ یہ راشی انسپکٹر رشوت کے طور پر 100روپے سے لیکر200روپے بھی نہیں چھوڑتے۔
شہری گلفام بٹ، ارشد خان اور حماد احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کمشنر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوٹس لیں ٹاوٹوں کا کہنے پر چند ایک تجاوزات کو گرا کر باقیوں کو اجازت کس نے دی ہے اگر تجاوزات کےخلاف آپریشن کرنا ہی ہے تو اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کرایا جائے تاکہ کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہ مل سکے۔
گوجرانوالہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دکھاوا

















